لاہور ہائیکورٹ :راحیل شریف کے حق میں بینرز لگانیوالے کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد

May 19, 2017

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے سابق آرمی چیف راحیل شریف کے حق میں بینرزلگانے والے مووآن پارٹی کے سربراہ کامران کی اپنے خلاف مقدمہ خارج کرنے کی درخواستطز مسترد کر دی۔ وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار مو وآن پارٹی کے سربراہ کامران پر راحیل شریف کے حق میں بینرز لگانے کے الزام طمیں مقدمہ بے بنیاد اور جھوٹا ہے، اس لئےخارج کیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے یہ درخواست خارج کر دی۔