برمنگھم ٹینس، شراپووا کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری

May 20, 2017

لندن (نیوز ڈیسک) روسی ٹینس سٹار ماریا شراپووا کو ومبلڈن کے وارم اپ ایونٹ برمنگھم ٹینس کے لیے وائلڈ کارڈ انٹری مل گئی، یہ فیصلہ فرنچ اوپن میں انہیں شرکت کا موقع نہ دیے جانے کے ایک دن بعد سامنے آیا، واضح رہے کہ ماریا ڈوپنگ پر15ماہ کی پابندی گزار کر حال ہی میں کھیل میں واپس آئی ہیں۔