کراچی: ایم اے جناح روڈ پر واقع عمارت میں آتشزدگی

May 20, 2017

کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر ایک عمارت میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ عمارت میں واقع پرانے سامان کے گودام میں لگی ہے۔

فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ 2فائر ٹینڈر آگ بجھانے میں مصروف ہیں، جبکہ عمارت میں لگی آگ کی صورتحال کافی حد تک کنٹرول میں ہے۔

ریسکیو ذرائع کہتے ہیں کہ ایم اے جناح روڈ پر عمارت میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔