حیات آباد سے پشاور یو نیو رسٹی کاطالبعلم پر اسرار طور پر لاپتہ

May 20, 2017

پشاور (نمائندہ جنگ)پشاور یو نیورسٹی کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ شعبہ کا طالب علم سید زر ک جان سکنہ حیا ت آباد یو نیو رسٹی کیمپس کے ہا سٹلز سے نکل کر پر اسرار طور پر لا پتہ ہو گیا ہے ، زر ک جان کلا سز کے بعد دوستو ں کیساتھ ہا سٹلگیا اور اسرار طور پر لا پتہ ہو گیا ،جسکی رپورٹ یو نیو ر سٹی کیمپس کے پولیس سٹیشن میں در ج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے واقعات کے مطابق گزشتہ روز سید تیمور جان سکنہ لو ئر دیر حال حیا ت آباد فیز تھری نے رپو رٹ درج کر اتے ہو ئے پولیس کو بتایا کہ اسکا چھوٹا بھائی سید زرک جان جو پشاور یو نیو رسٹی کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا سٹوڈنٹس ہے معمول کے مطابق کلا سز لینے کے بعد دوستو ں کے سا تھ یو نیو رسٹی کے ہا سٹل چلا گیا جبکہ گھنٹو ں بعد ہا سٹلز سے نکل کر پر اسرار طور پر لا پتہ ہو گیا ہے مد عی نے بتایا کہ انکی کسی کے سا تھ دشمنی نہیں جائیدا د کے تنا زعہ نہیں ہے تاہم پولیس نے مد عی سید تیمو ر جان کے مد عیت میں رپو رٹ در ج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔