ملتان:نوجوان کی ٹاور پر چڑھ کر خودکشی کی کوشش

May 23, 2017

ملتان کے معصوم شاہ روڈ پر رات گئے نوجوان گھریلو جھگڑے کے بعد موبائل کے ٹاور پر چڑھ گیا اور دو گھنٹے تک چڑھے رہنے کے بعد چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی ۔

پولیس کے مطابق 25 سالہ سلیمان نشہ کا عادی تھا ۔کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑ کر موبائل ٹاور پر چڑھ گیا۔

اس دوران اس کے اہل خانہ اسے ٹاورسے اترنے کے لئے آمادہ کرتے رہے لیکن وہ نا مانا اور بلا آخر زمین پر چھلانگ لگا دی ۔

سلیمان کو شدید زخمی حالت میں نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔