لاہور:پلازہ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

May 23, 2017

لاہور کی برکت مارکیٹ کے پلازہ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، آگ سے فاسٹ فوڈ کی پانچ دکانیں جل کر تباہ ہوگئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق برکت مارکیٹ کےپلازہ کی پہلی منزل پر آگ صبح کے وقت شارٹ سرکٹ سے لگی جس نے جلد ہی پانچ دکانوں کولپیٹ میں لے لیا ۔

آگ سے پانچوں دکانیں شدید متاثر ہوئیں اوراُن میںرکھا سامان جل گیا۔

ریسکیو کی پانچ گاڑیوں نے بروقت کوشش کےبعد آگ پر قابو پالیاتاہم خوشی قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔