نیب نے چھوٹی دکانوں کے پلاٹس کو غیر قانونی طور پر ضم کر کے فروخت کرنے کی وضاحت کے لیے پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کو کل طلب کرلیا ہے۔
پی ایس پی چیئرمین مصطفیٰ کمال نے اسٹال فروخت کرنے کی تردید کی ہے ۔
نیب حکام کے مطابق مصطفیٰ کمال جب سٹی ناظم تھے تو انہوں نے عبد اللہ شاہ غازی کے مزار کے قریب سیپیاں بیچنے والوں کے پلاٹس کو غیر قانونی طور پر فروخت کیا۔
ذرائع کے مطابق 11، 11 گز کے پلاٹوں کو پہلے 100 گز میں ضم کیا گیا اور پھر فروخت کردیا گیا۔
نیب نے ان 4سو سے زائد پلاٹوں کی معلومات کے لیے کل مصطفیٰ کمال کو طلب کرلیا ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بطور میئر ان کے پاس پلاٹوں کی فروخت کا اختیار تھا، لیکن انہوں نے اس اختیار کو استعمال نہیں کیا۔