ترکی:انقرہ کے بلدیاتی دفاتر کے 139 ملازمین کی گرفتاری کا حکم

May 24, 2017

ترک حکام نے انقرہ کے بلدیاتی دفاتر کے 139 ملازمین اور مختلف وزارتوں سے منسلک 2 اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا ہے۔

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے بتایا ہےکہ یہ گرفتاریاں دراصل امریکا میں مقیم مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کے حامیوں کے خلاف جاری تفتیش کے سلسلے میں کی گئی ہیں۔

ترکی کی حکومت گزشتہ برس جولائی کی ناکام فوجی بغاوت کا الزام گولن پر ہی عائد کرتی ہے۔ گزشتہ برس کی اس ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے جبکہ 50 ہزار کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔