پنجاب کابینہ کی وزیر اعظم ،وزیراعلیٰ پنجاب کے حق میں قرارداد

May 25, 2017

پنجاب کابینہ نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے حق میں قرارداد منظورکی ہے،جس میں توانائی منصوبوں کے حوالے سے ان کی کاوشوں پرزبردست خراجِ تحسین پیش کیاگیاہے۔

قرارداد میں کہاگیاہےکہ بجلی منصوبوں سے 2017 ءتک 5ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم میں آ جائے گی۔

اجلاس میں توانائی منصوبوں پر تبادلہ خیال ہو ا ہےجس میں ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کے افتتاح پرکابینہ کی وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ کو مبارکبادبھی دی۔

قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 2018 ء تک 9ہزارمیگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہونا شروع ہوجائے گی۔

22 ماہ کی قلیل مدت میں 1ہزار320میگاواٹ کے کول پاور پراجیکٹ کی تکمیل ایک ریکارڈ ہے۔ بجلی کے منصوبوں کی تکمیل سے ملک سے اندھیرے دور کرنے میں مدد ملے گی۔