زرمبادلہ کے ذخائر میں 31اعشاریہ 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ

May 25, 2017

ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر 31 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اضافے سے 21 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 31 کروڑ 70 لاکھ ڈالر موصول ہونے پر مرکزی بینک کے ذخائر 15 ارب 89 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 16 ارب 21 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 78 کروڑ ڈالر موجود ہیں، جس سے مجموعی ذخائر کی مالیت 21 ارب 7لاکھ ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔