شمالی کوریا کا مسئلہ جلد ہی حل کر لیا جائے گا، ٹرمپ

May 26, 2017

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے مسئلہ کو جلد ہی حل کر لیا جائے گا ۔

جمعہ کو میڈیا رپورٹس کے مطابق جی سیون ممالک کے سر براہی اجلاس کے آغاز سے قبل جاپانی وزیراعظم شینزو آبے سے ملاقات کی۔

جمعہ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق انہوں نے سسلی کے قصبہ تاؤرمینا میں کہا ہے کہ شمالی کوریا ایک بڑا اور دنیا بھر کے لئے مسئلہ ہے، اسے دنیا کے نمایاں ترین صنعتی ممالک جی سیون کےدیگر سربراہان کے ساتھ ہونے والے مشترکہ اجلاس میں زیرغور لایا جائے گا ۔

انہوں نےوزیراعظم شینزو آبےکے ساتھ بند کمرے میں ہونے والی ملاقات سے قبل کہا کہ شمالی کوریا کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا نے اس سال یکے بعد دیگرے کئی میزائل تجر بات کئے ہیں جبکہ امریکہ اور خطہ کے دیگر ممالک جاپان اور جنوبی کوریا بھی شمالی کوریا کے ایٹمی اور میزائل تجربات پر تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں ۔