باب دوستی افغان حکام کی درخواست پر کھول دیا گیا، آئی ایس پی آر

May 27, 2017

چمن میں پاک افغان سرحد کھول دی گئی، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ باب دوستی افغان حکام کی درخواست پرکھولاگیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے جیونیوز کو بتایا ہے کہ باب دوستی سرحد افغان حکام کی درخواست پراحترام رمضان کے سلسلہ میں کھولی گئی ہے، سرحد پر ایف آئی اے کا امیگریشن اور کسٹم آپریشن بحال کردیا گیا ہے ۔

چمن سے دوطرفہ تجارت اور مسافروں کی پیدل آمدورفت بحال ہوگئی ہے۔ اس سے قبل باب دوستی سرحد 4 مئی سے بند تھی ۔