کینیڈا کے محکمہ ڈاک کیجانب سے عید الفطر اور عید الضحی کی خوشی میں پوسٹل اسٹیمپ جاری

May 29, 2017

ٹورنٹو( مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کے محکمہ ڈاک نے ملک کی 150ویں سالگرہ اور مسلمانوں کے مذہبی تہوار عیدالفطر اور عید الضحی کی خوشی میں پوسٹل ا سٹیمپ جاری کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین حکومت نے مسلمانوں کے مذہبی تہوار عیدالفطر اور ملک کی 150ویں سالگرہ کی خوشی میں پوسٹل اسٹیمپ جاری کیا ہے۔ اس سٹیمپ میں عربی اور انگریزی میں عید مبارک لکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ اسلامی فیسٹیولز کی مناسبت سے کینیڈا میں 50 سال قبل پوسٹل ا سٹیمپ جاری کیا تھا تاہم کینیڈا کے محکمہ ڈاک کے مطابق اس پوسٹل ا سٹیمپ کو 3 سال کیلئے جاری کیا گیا ہے۔