سالانہ مقابلہِ حسن ،26سالہ حسینہ نے "مس عراق "کا تاج سر پر سجا لیا

May 29, 2017

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کے دارالحکومت بغداد میں سالانہ مقابلہِ حسن کا انعقادکیا گیا ۔اس مقابلے میں شرکت کرنے کیلئے ملک کے مختلف حصوں سے آنے والی حسیناؤں نے حصہ لیا۔مختلف راؤنڈز میں تقسیم اس مقابلے کے فائنل راؤنڈ کیلئے 8حسیناؤں کا انتخاب کیا گیا جبکہ ججز اور حاضرین کے متفقہ ووٹ کے بعد 26سالہ ویان عامر نےحسینہ نے ’مس عراق 2017‘کا ٹائٹل حاصل کرکے تاج اپنے سر پر سجا لیا۔واضح رہے کہ اس مقابلے میں حاضرین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔