ٹنڈو الہ یار: آگ لگنے کے باعث گھرمیں موجود سامان خاکستر

May 29, 2017

ٹنڈوالہ یار (نامہ نگار) مدینہ کالونی میں شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ لگنے کے باعث گھر میں موجود سامان مکمل خاکستر ہوگیا تفیصلات کے مطابق شہر کی مدینہ کالونی میں میونسپل کمیٹی کے وارڈ انسپیکٹر گل حسن خاصخیلی کے گھر میں اچانک بجلی کے تار سے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ گئی۔ آگ لگنے کے بعد علاقہ مکین اور فائیر بریگیڈ عملہ حادثے کے مقام پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گھر میں موجود طلائی زیورات،رقم، کاغذات، موبائل فون سمیت دیگر گھریلو سامان مکمل جل گیا جبکہ گھر میں موجود افراد دروازے توڑ کر باہر نکلے جس کے باعث جانی نقصان سے محفوظ رہے۔ آگ لگنے کے بعد انتظامیہ کا کوئی افسر متاثرہ افراد کے پاس نہ پہنا اور متاثرہ افراد کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔ متاثرہ خاندان کا کہنا تھا کہ مقامی ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں سے مدد کی اپیل کی ہے جبکہ گھرجلنے کے بعد متاثرہ خاندان کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔