واپڈا لیبر یونین کی مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی

May 29, 2017

کھپرو(نامہ نگار):۔آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین کھپرو سب ڈویژن کے چئیرمین شوکت قائمخانی جنرل سیکریٹری محمد طیب چنہ کی قیادت میں واپڈا ملازمین نے مطالبات کے حق میں حیسکو آفس سے شہید چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔جس میں واپڈا ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر چئیرمین شوکت قائم خانی نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وفاقی بجٹ میں قومی اسمبلی کے ارکان کی طرح واپڈا ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ، ایڈہاک ریلیف الاونس کو ماہانہ بنیادی تنخواہ میں شامل کرنے، ہاوس ایکیوزیشن اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات منظور ہونے تک احتجاج جاری رہیگا۔