حکومت کا پیش کردہ بجٹ غریب دشمن ہے، صاحبزادہ ابوالخیر

May 29, 2017

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جمعیت علمائےپاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیش کردہبجٹغریب دشمن ہے جس میں غریبوں کو کوئی رعایت اور سہولت نہیں دی گئی بلکہ سریا اور سیمنٹ مہنگی کرکے غریبوں سے چھت بھی چھین لی گئی ہے،غریب کسانوں کو رعایت دینے کے بجائے ان پر ڈنڈے برسا کر ان کو مطالبہ کرنے کے جمہوری حق سے بھی محروم کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہاشیائے خورد نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں،غریب کے لئے دال روٹی بھی مشکل ہوگئی، مہنگائی اور بے روزگاری کو قابو کرنے کے لئے اس بجٹ میں کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھائےگئےبلکہ 500 ارب روپے کے نئے ٹیکسز اور 565 مصنوعات پر ریگولیٹری کے اضافہ سے مہنگائی میں ہو شربا اضافہ کردیا ہے،بجلی و توانائی کے بحران کو ختم کرنے کے تمام وعدے ہوا ہو گئے، اس بجٹ میں پھر وعدوں پر قوم کو بہلا یا گیا ہے۔