اداکارہ قسمت بیگ کے قتل کیس کی صلح ایک کروڑ 80لاکھ روپے میں ہونے کا انکشاف

May 29, 2017

لاہور(آئی این پی) اداکارہ قسمت بیگ کے قاتل مزمل بٹ کا کہنا ہے کہ قسمت بیگ کی والدہ اور مقدمے کے مدعی اسکے بہنوئی نے مجھ سے ایک کروڑ اسی لاکھ روپے لیکر صلح کی ہے، جو انہیں نقد رقم کی صورت میں ادا کئے ہیں.جبکہ اس صلح میں اور کوئی شامل نہیں تھا صرف قسمت بیگ کی والدہ اور بہنوئی تھے، خدا واسطے معاف کرنے والے تمام دعوے جھوٹے ہیں۔ مزمل بٹ کا کہنا ہے کہ جب ایک کروڑ اسی لاکھ روپے ادا کئے تو اس کے بہنوئی نے اگلے ہی روز عدالت میں بیان دے دیا کہ میں اسےنہیں پہچانتا۔