فلپائن، فوج اور عسکریت پسندوں میں شدید جھڑپیں ، 8لاشیں برآمد

May 29, 2017

منیلا (جنگ نیوز) فلپائن کے جنوبی شہر مراوی میں داعشسے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں اور حکومتی فوج کے درمیان چھ روز سے لڑائی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ جنگی طیاروں، گن شپ ہیلی کاپٹروں اور ٹینکوں سے لیس فلپائنی فوج کو مراوی شہر میں سے عسکریت پسندوں کا صفایا کرنے میں خاصی مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام کے مطابق شہر میں چھپ چھپ کر لڑائی کرنے والے عسکریت پسندوں کا تعلق ماؤتے گروپ سے ہے۔ حکام کو مراوی شہر کے باہر ایک کھائی میں سے 8 لاشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ ایک لاش پر عسکریت پسندوں نے ’منافق‘ کی پرچی چسپاں کر رکھی تھی۔