دوران ڈرائیونگ موبائل فونز کے استعمال پرکریک ڈائون، 200 پکڑے گئے

May 29, 2017

لندن( پی اے) برطانیہ میں دوران ڈرائیونگ موبائل فونزکے استعمال کیخلاف کریک ڈائون کے دوران اصولوں کی خلاف ورزی کے الزام میںروزانہ200افراد پکڑے گئے اعدادوشمار کے مطابق کریک ڈائون کے دوران موبائل فون کے استعمال کے الزام میں ہر 7منٹ پرایک ڈرائیور پکڑا گیا اعدادوشمار کے مطابق پولیس فورسز نے گزشتہ4ہفتے کے دوران 6ہزار ڈرائیوروں پر جرمانے کئے۔کمپینرز کاکہناہے کہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر اتنی بڑی تعداد میں پکڑے جانے والے لوگوں سے ظاہر ہوتاہے کہ پولیس فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر تشہیری مہم کے باوجود بیشتر ڈرائیور گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون کے استعمال پر متوقع خطرات کی وارننگ کو کوئی اہمیت نہیں دیتے۔پولیس فورس کے مطابق یکم مارچ سے ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے لائسنس پر 6پوائنٹس لگائے جائیں گے جبکہ ان کو 200پونڈ جرمانہ ادا کرنا ہوگاجبکہ اس سے قبل ڈرائیونگ لائسنس پر 3پوائنٹس لگائے جاتے تھے اور 100پونڈ جرمانہ ادا کرنا ہوتاتھا۔اس تبدیلی کے معنی یہ ہوئے کہ نئے ڈرائیور صرف ایک ٹیکسٹ میسیج بھیجنے پر بھی اپنے ڈرائیونگ لائسنس سے محروم ہوسکتے ہیں۔