دوبرسوں میں دئیے گئے فنڈزکہاں خرچ کئے پنجاب حکومت نے ضلعی پولیس افسروں سے تفصیلات طلب کرلیں

May 29, 2017

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) دوبرسوں میں حکومت کی جانب سے دئیے گئے فنڈزکہاں خرچ کئے گئے پنجاب حکومت نے صوبے کے ضلعی پولیس افسروں سے تفصیلات طلب کرلیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہبازشریف نے پنجاب کے تمام اضلاع میں پولیس کو جولائی 2015سے جون 2017تک دئیے گئے فنڈزبارے تفصیلات طلب کرلیں ہیں کہ اس بابت فوری طورپربتایاجائے کہ یہ فنڈزکن منصوبوں پرخرچ کئے گئے ذرائع کاکہناہے کہ صوبائی حکومت گذشتہ دومالی سالوں میں تعمیراتی منصوبوں پرخرچ ہونے والے فنڈزکاجائزہ لینے کے بعدنئے مالی سال کے لئے پنجاب پولیس کے لئے تعمیراتی منصوبوں کے فنڈزکی منظوری دے گی ،اس حوالے سے راولپنڈی پولیس نے منصوبوں پراٹھنے والے اخراجات بارے رپورٹ تیارکرکے آرپی اوراولپنڈی کوبھیج دی ہے ذرائع کاکہناہے کہ گذشتہ دومالی برسوں میں راولپنڈی ضلع میں 5پولیس سٹیشنوں کی عمارتوں کی تعمیرکے لئے فنڈزاستعمال کئے گئے ان میں سے دوپولیس سٹیشن کہوٹہ اورکوٹلی ستیاں کی عمارتیں مکمل ہوچکی ہیں تھانہ صدربیرونی کی بلڈنگ کا98فی صدتعمیراتی کام مکمل ہوچکاہے جب کہ تھانہ مری اورتھانہ سٹی کی عمارتوں کو80فی صدکام ہوچکاہے جب کہ 20فی صدکام رہتاہے اس کے علاوہ راولپنڈی کے 30پولیس سٹیشنوں میں فرنٹ ڈیسک بنائے گئے ہیں ،پولیس لائن نمبرایک میں پولیس ملازمین کے لئے 4ٹوائلٹ بلاک اورایک بارک تعمیرکی گئی جس میں حال ہی میں سی پی اوکے عملے کے دفاترمنتقل کئے گئے ہیں ،جب کہ راولپنڈی پولیس لائن میں 2نئے ٹیوب ویلوں کی تنصیب کی گئی ہے اس سلسلے میں 90فی صد کام ہوچکاہے جب کہ موٹروں کی تنصیب اورکمرے کی تعمیرباقی ہے ۔ذرائع کاکہناہے کہ نئے مالی سال کے لئے راولپنڈی پولیس مجوزہ منصوبے پہلے ہی آئی جی پنجاب پولیس کوبھجواچکی ہے۔