ٹریفک حادثے میں ایک جان چلی گئی

May 29, 2017

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں ٹریفک حادثے کے دوران جواں سالہ شخص جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس کو الیاس مسیح نے بتایا کہ اس کا بیٹا آفتاب مسیح روڈ کراس کر رہا تھا کہ کار نمبربی اے1840 جسے نامعلوم ڈرائیور چلا رہا تھا کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس نے مقد مہ درج کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کرد ی ہے ۔