لڑکے کو فلیٹ پر بلوا کر بدفعلی کرنے اور موٹر سائیکل چھیننے والے 4افراد کو گرفتار کر لیا گیا

May 29, 2017

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) لڑکے کو فلیٹ پر بلوا کر بدفعلی کرنے اور موٹر سائیکل چھیننے والے 4افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ تھانہ لوہی بھیر پولیس کو محمد تنویر نے بتایا کہ ملزمان محمد آصف ، دانیال ، حمزہ اور محمد سلطان نے فون کر کے مدعی کو اپنے فلیٹ پر بلوا کر زبردستی بدفعلی کی اورموٹر سائیکل نمبرآر آئی کے1369چھین لیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔i