10سے 12گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، اعجازچوہدری

May 29, 2017

لاہور( اکنا مک رپورٹر ) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنمااعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازحکومت کی نااہلی کی وجہ سے بجلی کا بحران شدت اختیا ر کر چکا ہے، عوام رمضان میں بھی اس بد ترین لوڈشیڈنگ کا عذاب بھگتنے پر مجبورہیں، حکومت بجلی کا بحران حل کر نے میں بُر ی طرح ناکا م ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے تما م دعوے اور وعدے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہو ئے ہیں،عوام کے مسائل کے حل کر نے کے لیے حکو مت کی کو ئی توجہ نہیں، حکمرانوں کی مایوس کن کارگردگی کی وجہ عوام مسائل کی دلدل میں پھنستے جارہے ہیں،بجلی کی لوڈشیڈ نگ کی حوالے سے چھوٹے صو بوں سے امتیاز ی سلو ک کر نا فوری بند کر ے۔ انہوں نے کہاکہ 10سے 12گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔