سیکیورٹی فورسزکامستونگ میں آپریشن ، 12دہشتگرد ہلاک

June 04, 2017

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کودہشت گردی کی بڑی کارروائی سے بچالیا ،مستونگ آپریشن میں 12دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں خفیہ معلومات پرآپریشن کیا،جہاںدہشت گرد غار میں پناہ لئے ہوئے تھے۔

سیکیورٹی فورسز نےآپریشن کےلئے جوں ہی پوزیشن سنبھالی دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی،مستونگ آپریشن میںجوابی کارروائی کے دوران 12دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے ،آپریشن میں 5سیکیورٹی اہلکارزخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آپریشن سے متعلق مزید معلومات بہت جلد شیئرکی جائے گی۔