سمندر کے عالمی دن پر کترینہ کیف کا انوکھا انداز

June 09, 2017

بالی ووڈ کی مشہور ومعروف خوبصورت اداکارہ کترینہ کیف نے سمندر کے عالمی دن کے موقع پر تیراکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔

ویڈیو پوسٹ ہوتے ہی اسے لاکھوں لوگوں نے سراہا اور کترینہ کے شوق نے خوب داد بھی سمیٹی۔

اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو اور تصویروں میں دیکھاجاسکتا ہے کہ کترینہ نے سمندر کا عالمی دن سمندر میں رہنے والی بڑی بڑی شارکس کے ساتھ گزارا اور اس خوبصورت اور انوکھے انداز کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر بھی کیا جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے کترینہ کی شارکس کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

یاد رہے کہ ان دنوں کترینہ کیف کبیر خان کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں اداکارہ باڈی گارڈ سلمان خان کے ہمراہ مرکزی کردار اد اکرتی ہوئی نظر آئیں گی جبکہ فلم کبیر خان کی 2012ء کی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکوئل ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کو پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کی وجہ سے یہاں سینماگھروں کی زینت بننے نہیں دیا گیا تھا۔