پاکستان نے روایتی حریف کو ہرا کر تاریخ رقم کی، شہباز شریف

June 18, 2017

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو ہرا کر تاریخ رقم کی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ فخرزمان نے سنچری اسکور کرکے فتح میں اہم کردار ادا کیا اور پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ فائنل جیتنے پر پوری قوم کو مبارک باد دیتے ہیں، انہوں اس موقع پر دل دل پاکستان، جان جان پاکستان کا نعرہ بھی لگایا۔