زرمبادلہ کے ذخائر میں 20کروڑ32لاکھ ڈالرز اضافہ

June 23, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں20کروڑ 32لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 16 جون کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 20 ارب36کروڑ10لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 12 کروڑ45لاکھ ڈالرز اضافے سے 15ارب 42 کروڑ 8لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 7 کروڑ 87لاکھ ڈالرز اضافے سے 4 ارب 94 کروڑ 2لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈکئے گئے۔