ٹیکساس کھیتوں سے 10فٹ لمبا مگر مچھ بر آمد ہو ا

June 23, 2017

امریکی ریاست ٹیکساس کے کھیتوں سے 10فٹ لمبا مگر مچھ بر آمد ہو ا ہے ۔ محکمہ وائلڈ لا ئف کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر اس پر با آسانی قابو پا لیا ہے ۔

شکاریوں کی ٹیم کے منیجربارون کا کہنا ہے کہ انہیں کھیت کے مالک کی طرف سے ایک کا ل مو صول ہو ئی تھی جس میں اس نے بتایا کہ اس کے کھیت میں ایک مگر مچھ نکل آیا ہے ۔اطلاع ملتے ہی ہماری ٹیم فوراً کھیتوں میں پہنچ گئی اور مگر مچھ پر قابو پا لیا ۔

ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح بڑی مشکلوں سے محکمہ وائلڈ لا ئف کے اہلکار مگر مچھ کو قابو کر نے کی کو شش کر رہے ہیں ۔ بارون نے بتایا کہ اس نے مگر مچھ کو پکڑنے کے لیےاس پر ایک رسی پھینکی تھی لیکن مگر مچھ نے اس کے ہاتھ پر کا ٹ لیا تھا ۔اس کا کہنا تھا کہ بڑی جدوجہد کے بعد ہم لوگ مگر مچھ کو قابو پا نے میں کا میا ب ہوئے۔

مگر مچھ کو ایک ٹرالر میں ڈال کر وائلڈ لا ئف پارک میں پہنچا دیا گیا ۔