ون ڈے:زمبابوے نے ہالینڈ کو ہرادیا

June 24, 2017

ایمسٹرڈیم (نیوز ایجنسیز) زمبابوے نے ہالینڈ کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ ہالینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنزبنائے۔ اسٹیفن میبرگ 77 اور ویسلے بریسی 67 رنزاسکور کیے۔جواب میں بارش کی وجہ سے زمبابوے کو فتح کیلئے 37 اوورز میں 229 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 4 وکٹوں پر حاصل کیا، سولومون میری نے 82 اور کریگ ایرون نے 77 رنز بنائے۔