والدہ کی طبیعت خراب، جنوبی افریقی کرکٹ کوچ وطن لوٹ گئے

June 24, 2017

لندن (جنگ نیوز) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کوچ رسل ڈومنگو والدہ کی طبیعت تشویشناک ہونے کے باعث انگلینڈ سے واپس وطن لوٹ گئے۔ ڈومنگوکی والدہ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوئی تھیں اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں پر ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پروٹیز ٹیم انگلینڈ میںٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے میں مصروف ہے، جس کے بعدٹیسٹ سیریز کا آغاز ہوگا ۔ ڈومنگو کا معاہدہ دورہ انگلینڈ ختم ہونے کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہو گا۔ وہ2013سے ٹیم کی کوچنگ کر رہے ہیں اور تین بار ان کے معاہدے میں توسیع کی گئی۔