ایس ایس یو کے شہید کمانڈوز کے اہلخانہ میں عید کے تحائف تقسیم

June 24, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سندھ پولیس کے شہید ہونے والے 28کمانڈوز کے اہلخانہ کو سینئر افسران نے ان کے گھروں پرجاکر عید کے تحائف تقسیم کیے ۔اس کے علاوہ دوران ملازمت انتقال کرنے والے ایس ایس یو کے 14کمانڈوز کی رہائش گاہوں پرجاکر ان کے اہلخانہ کو عید کے تحائف دیے، اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈنٹ مقصود احمد کی ہدایت پر شہداءکے اہلخانہ کو ایس ایس یو کی روایت کے مطابق سینئر افسران بشمول خواتین کمانڈوزنے ان کی رہائش گاہوں پر جاکر تحائف اور نقد رقم تقسیم کیں، ایس ایس یو کے کمانڈوز دن رات سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے محنت ، لگن سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اوراس بات کا عزم کیا ہوا ہے کہ وہ عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے، ایس ایس یو کے شہید ہونے والے 10 کمانڈوز کے اہلخانہ کو کراچی میں جبکہ 18کمانڈوز کے اہلخانہ کو اندرون سندھ کے مختلف اضلاع میں تحائف تقسیم کیے گئے جبکہ نتقال کرنے والے 11کمانڈوز کا تعلق کراچی اور03کا تعلق اندرون سندھ سے ہے۔