سلیم شہزاد علاج کیلئے لندن پہنچ گئے ،واپسی جولائی میں ہوگی

June 24, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے رہنماء سلیم شہزاد عدالت سے اجازت ملنے کے بعد لندن پہنچ گئے ہیں اور ان کا علاج بھی شروع ہو گیاہے، وہ جولائی میں واپس آئیں گے،لندن روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم شہزاد نے کہا کہ میں پاکستان سے بھاگ نہیں رہا ہوں۔اجازت لے کر علاج کے لئے جا رہا ہوں ، پاکستان ضرور آؤں گا ، سلیم شہزاد نے کہا کہ جولائی کے دوسرے ہفتے میں وطن واپس آجائوں گا ۔