بھارت ومودی مخالف نعرے لگانے پر جھارکھنڈ سے ایک مسلمان نوجوان گرفتار

June 24, 2017

کراچی(نیوزڈیسک) بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں مبینہ طور پر بھارت و مودی مخالف نعرے لگانے پر ایک مسلمان نوجوان کو گرفتار کرلیاگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ایک وڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد (جس میں مبینہ طور پر20سالہ نوجوان سلیم انصاری بھارت اور مودی مخالف نعرے لگارہا ہے) سلیم کو ریاست جھارکھنڈ سے گرفتار کرلیا ہے، مذکورہ کلپ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو تاریخی شکست کے بعد سامنے آیاتھا۔