پاکستانی قوم نے ہمیشہ فلسطینی عوام کی جدوجہد کی حمایت کی ہے، مفتی ابو ہریرہ

June 25, 2017

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)صوت الاسلام پاکستان کے چئیر مین مفتی ابو ہریرہ محی الدین کے کہا ہے کہپاکستانی قوم نے ہمیشہ فلسطینی عوام کی جدوجہد کی مکمل حمایت کی ہے اور آئندہ بھی یہ حمایت جاری رہے گی ، انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے مقابلے کیلئے تمام مسلم ممالک کو متحد ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ عالمی اسلامی عسکری اتحاد نہ کسی ملک کے خلاف ہے ، نہ فرقہ وارانہ بنیادوں پر قائم کیا گیا ہے بلکہ اس کا مقصد صرف اور صرف انتہاء پسند اور دہشت گرد تنظیموں سے مقابلہ اور عالم اسلام سے انتہاء پسندی اور دہشت گردی کو ختم کرنا ہے۔