گاڑھو کے قریب سمندری طغیانی سے بچائو بند میں 30فٹ چوڑا شگاف

June 25, 2017

گھارو (نامہ نگار) گاڑھو کے قریب گوٹھ امین جت دیھ محل کے مقام پر سمندری طغیانی سے بچائو بند میں 30 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔ شگاف پڑتے ہی مقامی افراد نے بڑی تعداد میں اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو بند کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ مقامی افراد اللہ ڈنو شولانی صالح محمد شولانی محمد رحیم جت اور دیگر نے بتایا کہ جون جولائی میں سمندر میں تیزی رہتی ہے تاہم شگاف پڑنے سے انکے گوٹھوں کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں جبکہ سیکڑوں ایکڑ اراضی پر تیار فصلیں بھی تباہ ہو جانے کا خدشہ ہے انھوں نے بتایا کہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت شگاف بند کرنے میں مصروف ہیں جبکہ حکومتی سطح پر کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے ۔