11 جون کو ا غو ا ہو نے و ا لی بیٹٰی کو بازیاب کرایا جائے ، خاتون

June 25, 2017

ٹھٹھہ( نامہ نگار) گاؤں صادق آرائیں کی رہائشی خاتون سارہ زوجہ حاجی تھیمور نے اپنے بیٹے قاسم کے ہمراہ پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11 جون کی شب 3 مسلح ملزمان ان کے گھر میں داخل ہوئے اور ان کی 14 سالہ بیٹی مکاں کو زبردستی اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے، واقعہ کی این سی جاتی تھا نے پر تین ملزمان عباس ملاح، منظور سیکھڑو اور صدیق آرائیں کے خلاف درج کرائی ہے ۔ ان کی بیٹی اب تک بازیاب نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی پولیس ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کو گرفتار کر رہی ہے، ہم غریب لوگ ہیں کھیتی باڑی کرکے گزارا کرتے ہیں اغوا کاروں کو با اثر سیاسی شخصیات اور پولیس کی مبینہ سرپرستی حاصل ہے ملزمان ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں بیٹی کی عدم بازیابی اور ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف عدالت میں بھی درخواست دائر کی ہے انہوں نے حقوق نسواں اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں سے مدد کی اپیل کی اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کی بیٹی کو فوری بازیاب کرایا جائے اور ملزمان کو گرفتار کرکے انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔