8جولائی کے مظاہرے کی قیادت محمد غالب کریں گے،پرویز خالد

June 25, 2017

جرمنی(پ ر) تحریک کشمیر جرمنی کے صدر پرویز خالد نے کہا کہ 8جولائی کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مظاہرے میں تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب خصوصی طور پر برطانیہ سے شرکت کرکےمظاہرے کی قیادت کریں گے۔مظاہرے میں جرمنی کے مختلف شہروں سے کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے رابطے جارہی ہیں ۔ جرمنی کی تاریخ میں ایک بھر پور مظاہرہ ہوگا،مختلف کشمیری اور پاکستانی تنظیمیںاور سرکردہ رہنما بھرپور تیاریاں کر رہے ہیں اور دنیا کو بتائیں گے کہ مودی جیسے دہشت گرد کو گلے لگانا دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے متراف ہے اور اس سے دہشت گردی میں اٖاضافہ ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی کے مختلف شہروں میں تحریک کشمیر جرمنی کے رہنما ہمبرگ میں محمد اقبال ، ریاض شاہد، برلین میں خالد محمود بٹ ، برہمین میںفاروق بیگ ، ڈوسوڈور میں نادر خان مظاہرے کے لیے سرگرم ہیں اور ان کی قیادت میں بھر پور شرکت کی جائے گی ،مظاہرے کے بعد تحریک کشمیر یورپ کی اپیل پر برہان وانی کی شہادت کا ڈے بھی منایا جائے گا ۔جس میںتحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب بطور مہمان خصوصی خطاب کریں گے اور برہان وانی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ پرویز خالد نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہر روز نہتے کشمیری بھارتی درندگی کا نشانہ بن رہے ہیں ان مشکل اور نا مساعد حالات میں انہیں تنہا نہیں چھوڑا جاسکتا۔برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیری نوجوان قربانیوں کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں تحریک آزادی کو آخری مراحلے میں داخل کر دیا ہے بھارت کے انسانیت سوز مظالم کے باوجودبھارت کی ریاستی دہشت گردی کشمیریوں کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتی ۔