تارکین وطن کے بحران سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون ناگزیرہے، جرمنی

June 25, 2017

برلن (نیوز ڈیسک)جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابرئیل نے کہا ہے کہ تارکین وطن کے عالمی بحران کے حل کی خاطر بین الاقوامی سطح پر زیادہ تعاون اور مدد کی جانا چاہیئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں منائے جانے والے تارکین وطن کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں جرمن وزیرخارجہ نے کہا کہ جرمنی اس بحران سے اکیلا نہیں نمٹ سکتا۔ گابرئیل نے کہا کہ اس تناظر میں ذمے داریوں کی منصفانہ تقسیم اور زیادہ بین الاقوامی تعاون درکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہاجرت کے اسباب اور محرکات کے خاتمے کے لئے طویل المدتی حکمت عملی کی اشد ضرورت ہے۔