پاک بھارت ثالثی، نئی دہلی نے اقوام متحدہ کی تجویز مسترد کردی

June 25, 2017

نئی دہلی (خبر ایجنسیاں) بھارت کی وزارت خارجہ نے نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان ثالثی کے لئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی تجویز کو مسترد کر دیا اور کہا کہ کشمیر کا معاملہ بھارت اور پاکستان کا دوطرفہ مسئلہ کوئی تیسرا فریق قبول نہیں ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نئی دہلی میں ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریزنے بحران کشمیر کے حل کے بارے میں ثالثی کی تجویز پیش کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔

گوپال باگلے نے کہا کہ مسئلہ کشمیر، بھارت اور پاکستان کا دو طرفہ مسئلہ ہے جس میں کسی تیسرے فریق کو مداخلت نہیں کرنا چاہئے۔انھوں نے کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو حل کرنا چاہتا ہے۔