مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کااجلاس پشاور میں آج منعقد ہو گا

June 25, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ شوال المکرم 1438؁ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کااجلاس ایوانِ اوقاف عیدگاہ چارسدہ روڈ، پشاور میں اتوار کو منعقد ہو گا ۔چاند کے بارے میں شہادت دینے یا معلومات فراہم کرنے کے لئے091-2043428 , 0334-3326120 , 0300-6329700 , 0300-5947909 , 0335-9626669 نمبروں پر رابطہ قائم کریں۔