ماتلی:24سالہ نوجوان اور 20سالہ لڑکی کی خون میں لت پت لاشیں بر آمد

June 25, 2017

ماتلی(نامہ نگار) ماتلی کے نواحی گائوں علی بخش لغاری میں24سالہ نوجوانعباس لغاری اور 20سالہ لڑکی ھیرلغاری کی خون میں لت پت لاشیں بر آمد ہوئی ہیں۔ ماتلی پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ہیں۔ ورثاءنے ایک دوسرے پر قتل کا شبہ ظاہر کردیا ہے۔ ایس ایچ او ماتلی سکندر سومرو نے صحافیوں کے استفسار پر بتایا ہے کہ پولیس نے مقتولین کے بعض رشتہ داروں کوحراست میں لیکر واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔ علاقے میں واقعے سے متعلق مختلف افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں۔ بعض حلقے واقعے کو کارو کاری کا شاخسانہ قرار دے رہے ہیں۔ تاہم پولیس اسکی تصدیق نہیں کر رہی۔ آخری اطلاعات تک واقعے کا مقدمہ درجنہیں ہو سکا تھا۔ مقتول جوڑے کے بارے میں بتایا جاتاہے کہ وہ آپس میںقریبی عزیز تھے۔