قیدی خواتین اور بچوں میں عید گفٹ تقسیم

June 25, 2017

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نذیر احمد گجانہ نے ڈسٹرکٹ جیل میں قیدی خواتین کے بچوں میں عید گفٹ تقسیم کئے ۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد نذیر احمد گجانہ عید کے خصوصی دورہ کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ جیل گئے جہا ں انہوں نے خواتین بیرکوں کا دورہ کیا اور قیدی خواتین اوربچوں کو عید کے تحائف دیئے اور انہیں عید کی خوشیوں میں شامل کیا ۔