نقشوں کے مطابق تعمیر نہ ہونیوالی 3عمارتیں سیل

June 25, 2017

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے قوانین کی خلاف ورزی پر تعمیرکی جا نیوالی 3 عمارتوں کو سیل کردیا اور عمارتوں کے مالکان کو بائی لاز کی پابندی اورعمل درآمد کرنے تک کسی بھی قسم کی سرگرمی کرنے سے منع کردیا ۔ میونسپل کارپوریشن کے انفورسمنٹ انسپکٹرز کی جانب سے ں کینال روڈ پر کارروائی کی گئی ۔تینوں عمارتیں نقشوں کے مطابق تعمیر نہیں کی گئی تھیں بلکہ ان کی تعمیرات نقشوں میں اور اور حقیقت میں کچھ اور تھیں ۔