حضرت علامہ احمد سعید کاظمیؒ کا 32واں سالانہ عرس3شوال سے شروع ہوگا

June 25, 2017

ملتان(سٹاف رپورٹر)حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمیؒ کا 32واں سہ روزہ سالانہ عرس3شوال سے آستانہ سعیدیہ کاظمیہ،شاہی عید گاہ،خانیوال روڈ میں شروع ہوگا ،تقریبات کا آغاز دربار کے سجادہ نشین اور جماعت اہل سنت پاکستان کے سربراہ علامہ سید مظہر سعید کاظمی 3شوال کو چادر پوشی سے کریں گے4-5 شوال کو مختلف تقریبات ہوں گی، جس میں ملک بھر سے ممتاز علماء مشائخ اور ہزاروں عقیدت مند شریک ہوں گے ۔