راولپنڈی پولیس کے چاند رات اور عید پر خصوصی حفاظتی اور ٹریفک انتظامات

June 25, 2017

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر سیکورٹی پلان جاری کردیا، جب کہ عوام کی سہولت کے لئے سٹی ٹریفک پولیس نے بھی ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ راولپنڈی پولیس نے عید کے موقع پر ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کی سہولت اورٹریفک پولیس کی معاونت کیلئے بھی سکیورٹی پلان جاری کردیا۔اس موقع پر راولپنڈی پولیس کے تقریباً 500افسران و ملازمان ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ سٹی پولیس آفیسر اسرار احمد خان عباسی کی ہدایات پرعیدکے موقع پر ضلع راولپنڈی میں 873مساجد50امام بارگاہوں اور63کھلے مقامات پر نمازعید ادا کی جائے گی ۔چاند رات اور عید الفطر کے موقع پر راولپنڈی پولیس کے تقریباً 38سوسےزیادہ افسران وملازمین ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ایلیٹ فورس، گھڑ سوار پولیس، موٹر سائیکل سوار ،کوئیک ریسپانس فورس، رضاکاراور لیڈیز پولیس بھی ڈیوٹی سر انجام دی گی ۔ تمام پبلک پارکس پر خصوصی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ دریں اثناء چاند رات کو بازاروں ، مارکیٹوں، شاپنگ مالز اور دیگر اہم شاہرائوں پر وارڈن افسران کی خصوصی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جبکہ عید الفطر کے دن مساجد، امام بارگاہوں ، پارکوں ، رش والے پوائنٹس، اہم شاہرائوں اور دیگر مقامات جہاں عید کی نماز ادا کی جائے گی وہاں پر بھی وارڈن افسران کی سپیشل ڈیوٹیاں لگا کر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے ہیلپ لائنزپر خصوصی سکواد تشکیل ،ون ویلنگ اور کار سکٹنگ کا کرتب دکھانے والوں کے خلاف خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے بتایا کہ کسی بھی مشکل صورت حال کے پیش نظر سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی ہیلپ لائن051.9272616 کو مزید فعال بناتے ہوئے سپیشل سکواڈ تعینات کر دیا گیا ہے۔