بہاولپور حادثےپر انڈین ورکرز ایسوسی ایشن برطانیہ کا اظہار افسوس

June 26, 2017

لندن(پ ر) انڈین ورکرز ایسوسی ایشن برطانیہ نے بہاولپور میں آئل ٹینکر حادثے میں اموات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تنظیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معاشرے میں انصاف کی فراہمی کیلئے ہمیں مل جل کر اپنی کاوشوں کو مزید بڑھانا چاہئے۔ اگر معاشرے میں سے غربت کا خاتمہ کردیا جائے تو ایسے حادثات سے بچنا ممکن ہے۔