سائنس فکشن فلم ’ایکسیلیریٹر‘ کا پہلا ٹریلر

June 27, 2017

ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ’ایکسیلیریٹر‘ کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ڈیوڈ گیانسولاکی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے گاڑیاں چوری کرنے والے شخص کے گرد گھوم رہی ہے جسے کئی حکومتی ایجنسیز قتل کرنا چاہتی ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں سیان ینگ، میکسویل کال فیلڈ، جان جیمز، ڈیوڈ جانسن،ریان ویسن اور جان رومیو سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

مارک کرسٹوفر کی پروڈیوس کردہ یہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم رواں برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔