آصف زرداری آج نوشہرو فیروز کا دورہ کرینگے

June 29, 2017

نوشہروفیروز (نامہ نگار) سابق صدر اور پی پی کے کوچیئرمین جمعرات کے روز گائوں قلندربخش مبیجو اور بھریا سٹی پہنچیں گے اس سلسلے بتایا جارہا ہے کہ 20 سال تک جتوئی خاندان کے ساتھ دینے والے سردار مولابخش مبیجو اور منیر منیجو مبیجو آصف زرداری کی موجودگي میں باضابطہ طور پر پی پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے جب کہ آصف زرداری کے دورے سے پہلے گائوں قلندربخش مبیجو کے علاکہ مکینوں کی قسمت جاگ اٹھی ہے گائوں کی طرف آنے والی ٹوٹی ہوئي سڑک پر تعمیراتی کام تیز کردیا گیا ہے دوسری جانب آصف زرداری پی پی ایم پی اے سید مراد علی شا کی دعوت پر 3 بجے بھریا سٹی پہنچیں گے۔