بلاول کی محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار کے احاطے میں نماز عید کی ادائیگی

June 29, 2017

لاڑکانہ ( بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عید کی نماز گڑھی خدا بخش میں محترمہ بے نظیر بھٹو کے مزار کے بیرونی احاطےمیں ادا کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، صوبائی وزرا نثار احمد کھوڑو، سہیل انور سیال، اراکین سندھ اسمبلی خورشید جونیجو،محمد علی بھٹو،سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہاور دیگر پارٹی رہنمائوں نے بھی نماز عید ادا کی۔ بعد میں بلاول بھٹو زرداری نے لوگوں سے عید ملی اور اپنی والدہ اور نانا کے مزاروں پر فاتحہ خوانی کی۔ بعد میں دو روز تک نوڈیرو ہائوس میں بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں سے عید کی مبارکباد وصول کی۔تیسرے روز وہ جیکب آباد میں جکھرانی خاندان سے اظہار تعزیت کے لئے خصوصی ہیلی کاپٹر سے روانہ ہو گئے۔